ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب، مسجد حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز الاحساءکی مسجد امام رضا میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت کا اعلان کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان نے بتایاکہ حملہ آور کا نام عبدالرحمن عبداللہ سلیمان التویجری ہے اور اس کی عمر 22 سال تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس سے قبل عبدالرحمٰن کو ایک مرتبہ حراست میں لیا جا چکا ہے جب وہ 25 شوال 1434 ہجری کو گرفتار کیے جانے والے افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ہجوم میں شریک تھا،وزارت داخلہ نے دوسرے خودکش حملہ آور کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا جو زخمی ہو جانے کی وجہ سے اس وقت زیرعلاج ہے۔ اس کے بارے میں مکمل معلومات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزارت کے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دہشت گرد حملے میں 4 شہری جاں بحق اور 3 سیکورٹی اہل کاروں سمیت 36 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 19 کو ہنگامی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔الاحساءکارروائی کے خودکش حملہ آور عبدالرحمٰن کے والد عبداللہ التویجری نے اس کارروائی میں اپنے بیٹے کے ملوث ہونے پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔ غم اور ندامت میں ڈوبی آواز میں انہوں نے بتایا کہ عبداللہ نہایت فرماں بردار، نمازی اور گھر والوں سے محبت کرنے والا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…