لندن( نیوزڈیسک) 82فیصد برطانوی عوام یورپ سے برطانیہ کی علیحدگی کو خطرناک تصور کرتے ہیں، جبکہ صرف 18 فیصد کا خیال ہے کہ یورپ سے علیحدگی اختیار کرنے میں برطانیہ کو کسی قسم کاکوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، جبکہ 58یصد کاخیال ہے کہ یورپ سے علیحدگی کی صورت میں کچھ خطرات کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انڈیپنڈنٹ کی جانب سے کئے گئے سروے کے دوران یہ باتیں سامنے ا?ئیںاوا?ربی کے مطابق 82 فیصد افراد کا خیال ہے کہ بریکسٹ برطانیہ کیلئے شدید خطرات کا باعث ثابت ہوگا۔ جبکہ 58فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ برطانیہ کو یورپ سے علیحدگی کی صورت میں کچھ خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔23فیصد افراد یورپ سے علیحدگی کو شدید خطرات کاباعث تصور کرتے ہیں۔اس سروے کے نتائج سے یہ نتیجہ اخذ کیاجارہاہے کہ برطانیہ کو یورپ میں شامل رکھنے کی مہم کے دوران علیحدگی کی صورت میں ممکنہ طورپر پیش ا?نے والے خطرات کو اجاگر کرکے اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔