برلن(این این آئی)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہاہے کہ شام، عراق اور دیگر شورش زدہ ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو جرمنی میں عارضی طور پر پناہ دی جا رہی ہے اور متاثرہ ملکوں میں جنگوں کے خاتمے کے بعد ان تارکین وطن مہاجرین کو واپس جانا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے یہ بیان بظاہر اپنی حکومت کی ’مہاجر دوست‘ پالیسی کے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے دیا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے سے میرکل کو تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے مطالبات کے باعث شدید دباو¿ کا سامنا ہے۔ تاہم اس دباو¿ اور شدید سیاسی مشکلات کے باوجود جرمن سربراہ حکومت حزب اختلاف اور اپنی مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے پناہ گزینوں کی ایک حد مقرر کیے جانے کے مطالبات کو بارہا مسترد کرتی رہی ہیں۔جنگوں کے خاتمے پر مہاجرین کو جرمنی سے لوٹنا ہو گا، ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شام، عراق اور دیگر شورش زدہ ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو جرمنی میں عارضی طور پر پناہ دی جا رہی ہے اور متاثرہ ملکوں میں جنگوں کے خاتمے کے بعد ان مہاجرین کو واپس جانا ہو گا۔