تیونسیا (نیوز ڈیسک)تیونس کے صدر الباجی قائدالسبسی نے اعلان کیا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو سیاسی نظم و نسق کے لیے اپنا جانشین نہیں بناؤں گا۔تیونس کے صدر نے العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تیونس سعودی عرب کی پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے تیونس کی موجودہ سیاسی اور امن وامان کی صورت حال، علاقائی مسائل اور عالمی موضوعات پر بھی اپنی حکمت عملی کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کو ماضی کی نسبت موجودہ وقت میں جیو پولیٹیکل تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے سرعت اور لچک کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔قائد السبسی نے کہاکہ ہم عرب ہونے کی حیثیت سے مشترکہ مستقبل کا اصولی مطالبہ کرتے ہیں ٗعلاقے کے مستقبل کے لیے عرب ممالک کو آپس میں مذاکرات اور بات چیت کے کلچر کو پروان چڑھانا ہوگا۔