ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

یو کرین نیٹو میں شامل نہیں ہوگا ،کلاؤس کینکل

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیو زڈیسک) جرمنی کے سابق وزیر خارجہ کلاؤس کینکل نے کہاہے کہ یو کرین نیٹو میں شامل نہیں ہوگا اور یوکرینی حکام کو ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے کی خاطر منسک سمجھوتوں پر عمل درآمد کرنا چاہئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یوکرین کا بحران کسی حد تک امریکہ اور یورپی اتحاد کے اقدامات کا نتیجہ ہے کیونکہ مغرب نے یوکرین کو یہ انتخاب کرنے پر مجبور کر دیا تھا کہ وہ کس کے کیمپ میں شامل ہونا چاہتا ہے ۔ دسمبر 2013 میں یوکرین میں صدر یانوکوویچ کو معزول کر دیا گیا تھا، تاہم ملک کے جنوب مشرقی علاقوں کی آبادی نے بغاوت کے نتیجے میں تشکیل کردہ حکومت کو تسلیم کرنے اور اس حکومت کا وہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ ملک میں روسی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ بیلارس کے دارالحکومت مینسک میں ایک سال قبل روس، یوکرین، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں کی ملاقات ہوئی جس میں کچھ سمجھوتے کئے گئے جن کے مطابق یوکرین میں سیاسی اصلاحات عمل میں لائی جائیگی تاکہ جنوب مشرقی علاقوں کے باشندوں کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم ان سمجھوتوں کو ابھی تک عملی شکل نہیں دی جا سکی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…