واشنگٹن (نیوزڈیسک)۔سعودی شہزادے الولید بن طلال اورامریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹوئٹر پرپھرجنگ چھڑ گئی،الولید کا پلڑابھاری ، ٹرمپ ہونک رہ گیا ۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کی ملکیت کا انکشاف کیلئے سعودی شہزادے ولید بن طلال ، ان کی ہمشیرہ اور ٹی وی چینل کے نیوز اینکر میگین کیلی کیساتھ لی گئی فوٹوشاپڈ تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ فوکس نیوز کا ساجھے دار سعودی شہزادہ الولید ہے ، یہاں پر الولید ان کی ہمشیرہ اور میزبان میگین کیلی کی تصویر شیئر کی ہے ، اگر آپ اس ٹی وی چینل کو کسی وجہ سے کہیں اور دیکھ نہ پائیں تو اسے گوگل میں تلاش کرلیں ۔سعودی شہزادے نے جوابی ای میل میں ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ ٹرمپ ہونک رہ گئے ۔دنیا کے 34ویں امیر ترین الولید نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ ،آپ نے فوٹوشاپڈ تصویر بنیاد بنا کر مجھ پر الزام عائد کیا !آپ احسان فراموش ہو ، آپ کو یاد نہیں کہ میں نے آپ کی دوبار ضمانت کروائی ہے اور ہوسکتا ہے کہ تیسری نوبت بھی آجائے ۔درحقیقت جب 1991ء میں ڈونلڈ ٹرمپ قرضے کے بوجھ تلے دب گیا تھا تو الولید نے رئیل سٹیٹ ٹائیکون کا چھوٹا بحری جہاز 281ملین ڈالرز میں خریدا تھا جبکہ دوسری بار ٹرمپ کے بینک دیوالیہ ہونے کے باعث الولید نے پلازہ ہوٹل کے زیادہ شیئر ز خرید کر اسے دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا جبکہ ٹرمپ نے ان سب باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ اس نے میری کبھی بھی ضمانت نہیں کروائی ،میں کبھی بھی اس کا مداح نہیں رہا ۔ٹرمپ نے کہاکہ میری ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی نہ ہی انہیں کبھی پسند کیا ہے اور نہ ہی اس کا انداز مجھے پسند ہے بلکہ اب الولید کو ضمانت کی ضرورت پڑے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بھتیجے الولید نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ٹرمپ کبھی بھی نہیں جیتے گا اور ٹرمپ کو نہ صرف پارٹی میں ذلت اٹھانی پڑی ہے بلکہ پورے امریکہ میں بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا ۔
ڈونلڈٹرمپ اورسعودی شہزادے الولیدبن طلال میں پھرجنگ چھڑگئی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن



















































