بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ایران کی ڈرون سے امریکی بحری جہاز کی جاسوسی

datetime 30  جنوری‬‮  2016 |

تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ایرانی ڈرون طیارے نے بحری مشقوں کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اس کی بالکل واضح تصاویر کھینچی ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر خلیج میں ایک نامعلوم امریکی جنگی بحری جہاز کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ٹی وی کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اس آپریشن میں امریکی بحری جنگی جہاز کے بہت قریب جا کر غیر ملکی فوج کے جنگی یونٹس کی درست اور معیاری تصاویر حاصل کرنے کے آپریشن کی تعریف کی ہے۔ ایرانی بحریہ کے ایڈمرل حبیب اللہ شیاری نے سکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ یہ ہمارے ڈرون آپریٹرز کی بہادری، سائنسی قابلیت اور تجربے کی مثال ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اس کے بحری جہاز کے اوپر سے ایرانی ڈرون گزرا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اسی ڈرون کی حاصل کردہ تصاویر نشر کی گئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے امریکی بحریہ کی خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں تھا لیکن یہ غیر پیشہ وارانہ اور خلاف معمول حرکت تھی۔ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 12 جنوری کو پیش آیا تھا اور اسی دن ایران نے مختصر مدت کے لیے امریکی بحری کے دس اہلکاروں کو غلطی سے ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر حراست میں لیا تھا۔ ایران کے سرکاری نیوز چینل نے یہ نہیں بتایا کہ جاسوس طیارے نے کس دن یہ تصاویر کھینچی تھیں تاہم یہ بتایا کہ بحری مشقوں کے تیسرے دن یہ آپریشن کیا گیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو پیش آ سکتا ہے کیونکہ ایران نے رواں ہفتے کے آغاز پر بحری مشقوں کا آغاز کیا تھا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی بحریہ کی ایک ہلکی آبدوز نے بھی جاسوسی کے مشن میں حصہ لیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…