واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کی مزید ای میلز آج جاری کررہا ہے تاہم ان میں سے انتہائی خفیہ نوعیت کی 7 ای میلز کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی 7 ای میلز کو جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ وہ انتہائی خفیہ معلومات کی حامل ہیں۔ ترتمان محکمہ خارجہ جان کربی کے مطابق یہ 7 ای میلز جو 22 دستاویزات کے 37 صفحات پر مشتمل ہیں، انہیں انٹیلی جنس اداروں کی درخواست پر عام کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ میں ان میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات ہیں۔تاہم جب انہیں ای میل کیا گیا تھا تو اس وقت انہیں’انتہائی خفیہ‘ نہیں کہا گیا تھا۔ادھر ہیلری کلنٹن کے ترجمان کی جانب سے ان ای میلز کو روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بیورکریسی کی اندرونی لڑائی کا نتیجہ ہے اور کچھ نہیں