بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اسرائیل اور ایران بہت جلدسی ٹی بی ٹی کی توثیق کر دیں گے

datetime 30  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی اخبار نے جوہری تجربات پر پابندی کی تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران بہت جلدسی ٹی بی ٹی کی توثیق کر دیں گے، ان کی توثیق کے بعد مصر بھی اس معاہدے کی توثیق کردے گا۔ تاہم پاکستان بھارت سے پہلے کبھی بھی اس معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا۔بھارتی اخبار’دی ہندو‘ کے مطابق جب 1996میں سی ٹی بی ٹی کا قانون منظور ہوا اس وقت امریکہ، چین، ایران، اسرائیل، مصر، بھارت، پاکستان اور شمالی کوریا ایٹمی طاقتیں تھیں یا ان کے پاس ایٹمی توانائی کے ری ایکٹر تھے، مگر انہوں ابھی تک اس قانون کی توثیق نہیں کی۔جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کے حوالے عالمی ادارے کی ذیلی تنظیم سی ٹی بی ٹی کے سربراہ لیسینا زربو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان آٹھ ممالک میں سے ایران اور اسرائیل نے معاہدے کی توثیق کے قر یب ہیں اور وہ دنیا کو یقین دہانی کرائیں گے کہ کبھی بھی وہ جوہری تجربہ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کی اس معاہدے کی توثیق کے ساتھ ہی مصر بھی توثیق کردے گا جو مشرق وسطی ٰ کیلئے جوہری تجربات کے حوالے سے فری زون کی راہ ہموار کرے گا۔سی ٹی بی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے موجودہ تناظر میں امریکا سے قبل چین، چین سے قبل بھارت اوربھارت سےقبل پاکستان معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے، لہذا اس سلسلے میں امریکا کا اہم قدم ہوگا۔1996میں جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی پر1996ممالک میں سے183نے دستخط کیے اور164ممالک نے اس کی توثیق کی۔لیکن اس معاہدے پر آٹھ ممالک کی طرف سے توثیق نہ ہونے کی وجہ عمل درآمد نہ ہوسکا ان آٹھ ممالک کے پاس جوہری ہتھیار یا جو ہری ری ایکٹر ز ہیں۔ 21ویں صدی میں جوہری تجربات کرنے والا صرف واحد ملک شمالی کوریا ہے جس کی طرف سے امکان کم ہیں کہ وہ سی ٹی بی ٹی کی توثیق کرے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…