بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بابری مسجد کی شہادت ؛بھارت کوآخرشرم آہی گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2016 |

ئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام نے بھارتیوں کا سردنیا بھر کےسامنے شرم سے جھکا دیا جب کہ یہ ایک شرمناک عمل تھا جسے روکا جا سکتا تھا۔اپنی کتاب کے دوسرے ایڈیشن میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے لکھا ہے کہ ایک مذہبی عبادت گاہ کو گرانا مکمل طور پر سیاسی عمل تھا جس نے بھارت میں اور اس سے باہر رہنے والے مسلمانوں کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچائی جب کہ اس واقعہ نے پوری دنیا میں بھارت کے برداشت اور کثیر مذہبی کردارکو تباہ کیا جہاں ہر مذہب کا ماننے والا امن اور اتحاد سے رہتا تھا۔بھارتی صدر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بابری مسجد کا گرایا جانا ا س وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راو کی بڑی ناکامی تھی، انہیں چاہیے تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے انہیں سینئر سیاستدانوں کو ٹاسک دینا چاہیے تھا تاکہ اس صورت حال سے بچاجا سکتا۔ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک نجی میٹنگ میں وزیر اعظم سے کہا تھا کہ حیرت ہے کہ آپ کو کسی نے نہیں بتایا کہ بابری مسجد کے انہدام کے عالمی سطح پر کتنے برے اثرات مرتب ہوں گے اور اب ایسا ہوہی گیا ہے تو اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ مسلمانوں کے مجروح احساسات کو کچھ سکون ملے لیکن افسوس ایسا نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ 1992 میں ہندو انتہا پسندوں نے ایودھیا میں قائم تاریخی بابری مسجد کے بڑے حصے کو شہید کردیا تھا اور اس وقت نرسما راؤ ملک کے وزیر اعظم تھے اور پوری دنیا میں بھارت کا سیکولر چہرہ کھل کر دنیا کے سامنے آگیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…