ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر آسٹریلیا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ متعدد اسکولوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساو¿تھ ویلز کے 7 اسکولوں کو کمپیوٹرائزڈ فون کال پر 40 منٹ میں بم اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں کے فوراً بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جب کہ اسکولوں کو خالی کرالیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح 11 بجے کے وقت اسکولوں کو روبوٹک کال موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی کہ بچوں کے بیگ میں بم موجود ہے جس کے بعد سڈنی اور میلبورن سمیت نیو ساو¿تھ ویلز کے کئی شہروں میں اسکول بند کر دیئے گئے۔آسٹریلیا کی ریاستی اور وفاقی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں ان دھمکی آمیر فون کالز کا لندن، پیرس، بیلجئم، ناروے، ایمسٹرڈیم اور ٹوکیو میں ملنے والی فون کالز سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے محکمہ تعلیم نے بھی متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولز طالبعلموں کی سیکیورٹی کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں جب کہ پولیس بھی تمام تر انتظامات کر رہی ہے۔ پولیس نے بم کی اطلاع کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…