بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اور افغانستان کو مل کر دشمن کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی ,امر یکی جنرل

datetime 29  جنوری‬‮  2016 |

نیو یا رک(نیوز ڈیسک) افغانستان میں اتحادی افواج کے نامزد سربراہ لیفٹننٹ جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے پاک فوج کے آپریشن کے بعد دہشت گرد بھاگ رہے ہیں ، پاکستان اور افغانستان کو ملکر مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ افغانستان میں اتحادی افواج کے نامزد سربراہ لیفٹننٹ جنرل جان نکلسن سینیٹ کی مسلح افواج کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ، لیفٹیننٹ جنرل نکلسن نے سینیٹ کی مسلح افواج کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں اڈے بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ جان نکلسن کے مطابق پاکستانی فوج کے آپریشن کے بعد دہشت گرد افغانستان چلے گئے تاہم دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے افغان فورسز کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا وہ پاکستانی اور افغان فورسز کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ وہ مل کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائی کریں۔ جان نکلسن نے داعش اور طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ امریکا کو دہشت گردی کے خلاف زیادہ جارحاجہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔#/s#



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…