پیرس(نیوز ڈیسک)ایران اور فرانس کے درمیان 15 ارب یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے، توانائی اور مالیات کے شعبوں سمیت 11 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔پیرس میں ایرانی صدر حسن روحانی اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولندو کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود نے ایران اور فرانس کے درمیان 15 ارب یورو کے معاہدوں پر دستخط کیے جن میں سو سے زائد ایئربس طیاروں کی خریداری اور مشترکا کارسازی بھی شامل ہے۔ایران اور فرانس کے درمیان مالیات،توانائی،سیاحت اور صحت کے شعبوں سمیت تعاون کی11 یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے،بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا شام کا اصل مسئلہ دہشت گردی ہے۔