واشنگٹن(نیوز ڈیسک) جاپان کے بعد امریکا حکام نے بھی مستقبل قریب میں شمالی کوریا کی جانب سے خلائی یا جوہری تجربے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے Sohae میزائل لانچ سنٹر میں نقل و حرکت اور سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔سیٹلائٹ تصاویر سے ایسے شواہد ملے ہیں کہ شمالی کوریا مستقبل قریب میں خلائی یا جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔ایسی سرگرمیوں سے امریکا کے اس خدشے کو تقویت ملی ہے کہ شمالی کوریا میزائل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتا ہے۔ تاہم امریکا نے شمالی کوریا کی ایسی سرگرمیوں پر ہر وقت کڑی نظر رکھا ہوا ہے۔