منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنی سلامتی بارے خوفزدہ تھا،ہتھیاراپنے دفاع کیلئے رکھے ،پیرس سے گرفتارشخص کا بیان

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں ڈزنی لینڈ پیرس کے قریب ہوٹل سے گرفتار ہونے والے مسلح شخص کے مطابق وہ اپنی سلامتی کے بارے میں خوفزدہ تھا اور اسی وجہ سے اپنی پاس ہتھیار رکھے۔ڈزنی لینڈ پیرس کے قریب نیویارک ہوٹل کے داخلی دروازے پر اس مسلح شخص کو دو بندوقوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس 28 سالہ شخص کی قبضے سے قرآن کا نسخہ اور کارتوسوں کا ایک باکس بھی ملا ہے۔ڈزنی لینڈ پیرس کا کہنا ہے کہ دو بندوقوں کے بارے میں سکیورٹی چیکنگ کے دوران معلوم ہوا اور انھوں نے اس کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا جس نے اس شخص کو کسی مزاحمت کے بغیر گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس شخص کی ساتھی ہونے کے شک میں ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا لیکن جلد ہی غلطی کا احساس ہونے پر اس کو چھوڑ دیا گیا۔پولیس اس شخص کی گرل فرینڈ کی اب بھی تلاش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں پیرس حملوں کے بعد سے فرانس میں ایمرجنسی صورتحال ہے۔ڈزنی لینڈ پیرس یورپ کا سب سے مقبول سیاحتی مرکز ہے اور یہاں سالانہ ایک کروڑ افراد آتے ہیں۔اس واقعے کے بعد ڈزنی لینڈ معمول کے مطابق سیاحوں کے لیے کھلا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…