روم (نیوز ڈیسک)اطالوی وزیر دفاع کے بقول اٹلی، امریکا، برطانیہ اور فرانس مل کر لیبیا کو پرامن بنانے کے لیے وہاں عسکری مداخلت پر غور کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداے نے اٹلی کی خاتون وزیر دفاع رابرٹا پنوٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا میں استحکام کے لیے مختلف ممکنات پر غور جاری ہے، جس میں یہ آپشن بھی زیر بحث ہے کہ وہاں قیام امن اور حکومتی رِٹ کی بحالی کی خاطر مقامی جنگجوو?ں کے خلاف عسکری کارروائی کی جائے۔اقوام متحدہ کی حمایت سے لیبیا کے مختلف متحارب گروپ ایک قومی حکومت کے قیام پر رضامند ہو گئے ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا ان گروپوں کو کتنی طاقت اور اثرورسوخ حاصل ہے