ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

2015 ء،کس یورپی ملک میں کتنے تارکین وطن پہنچے؟ اقوام متحدہ کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)اس سال کے دوران دس لاکھ سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن یورپ پہنچے ،ان میں 9 لاکھ 70 ہزار بحر متوسطہ کے ذریعے پرخطر سفر کرکے یورپی ممالک میں گئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کو مہاجرین اور پناہ گزین کے بارے میں یہ اعداد وشمار اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر)اور عالمی تنظیم برائے تارکین وطن(آئی او ایم)نے جاری کیے اور بتایا کہ یکم جنوری کے بعد ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن کی یورپ کے چھ ممالک میں آمد ہوئی ہے جبکہ ان میں سے اکثریت یونان میں سمندری راستے سے پہنچے ،آئی ایم او کے مطابق 3692 تارکین وطن سمندر میں کشتیوں کے حادثات میں ڈوب کر مر گئے یا لاپتا ہوگئے ،یو این ایچ سی آرنے کہاکہ 1990 کے عشرے کے بعد جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے،تب سابق یوگو سلاویہ میں بحران کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے تھے،اس سال یورپ پہنچنے والے افراد میں نصف تعداد شامی مہاجرین کی ہے اور شام میں جاری جنگ کے نتیجے ہی میں یورپ میں مہاجرین کا بحران پیدا ہوا ہے۔ان میں بیس فی صد افغان تھے اور سات فی صد عراقی تھے۔وہ بھی اپنے ملکوں میں جاری جنگوں کے نتیجے میں اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔یونان کے بعد اٹلی میں تارکینِ وطن کی سب سے زیادہ تعداد کی آمد ہوئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 50 ہزار 317 تارکین وطن اور پناہ گزین سمندر کے راستے پہنچے ہیں۔دوسرے یورپی ممالک میں بلغاریہ میں 29959 ،سپین 3845 ،قبرص 269 اور مالٹا میں 106 تارکین وطن گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2014 کے دوران قریبا 2 لاکھ 19 ہزار افراد سمندری راستے سے یورپی ممالک میں پہنچے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…