منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں علیحدگی پسندی کے شعلے بھڑک اُٹھے،اہم ترین ریاست میں دھماکہ خیز صورتحال

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھار کھنڈ(نیوزڈیسک)بھارت میں علیحدگی پسندی کے شعلے بھڑک اُٹھے،اہم ترین ریاست میں دھماکہ خیز صورتحال، بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات پولیس اہلکار ہلاک،متعددزخمی ،زخمی پولیس اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریاستی دارالحکومت رانچی لایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے،بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔چھتر پور کے تھانہ علاقے میں ?الاپہاڑ? میں یہ واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا۔ اس حملے میں چھ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریاستی دارالحکومت رانچی لایا گ?ا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ریاست جھارکھنڈ میں پولیس کے ترجمان اے ڈی جی ایس این پردھان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بی بی سی کو بتایا کچھ نکسلیوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر چھتر پور تھانے کی پولیس کو علاقے کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔ چھتر پور اور حسین آباد کے درمیان کالاپہاڑی کے پاس نکسلیوں نے پہلے سے ہی لینڈ مائن بچھا رکھی تھی۔‘بھارت کی کئی ریاستوں میں ماو¿نواز باغی سرگرم ہیں اور حکومتی فورسز کے خلاف کئی علاقوں میں بر سرپیکار ہیںانہوں نے بتایا کہ اس دھماکے کی وجہ سے پولیس کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور سنجے شرما اور چھ پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اندھیرا ہونے کی وجہ سے پولیس کو ریسکیو آپریشن کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔ اس حملے میں چھتر پور تھانے کے انچارج بال بال بچ گئے۔ ان کی گاڑی اسی راستے سے گزر جانے کے بعد دھماکہ ہوا۔دھماکے کی زد میں وہ گاڑی آئی جس میں تھانے کے انچارج کے پیچھے والی گاڑی میں13 پولیس اہلکار سوار تھے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی کے پانڈے نکسل سے متاثرہ جھمرا علاقے میں میٹنگ کے لیے گئے ہوئے ہیں اور جمعرات کی صبح وہ پلامو جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پلاموں میں ماو¿نواز باغیوں کے خلاف تلاشی مہم جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…