لندن (نیوزڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن کی مقامی کونسل نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت میں قرار داد منظور کر لی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے مشرقی علاقے ہارونگ کی مقامی کونسل نے یوکے انڈیپنڈنس پارٹی کے رکن نائجل فراج کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد 15 کے مقابلے میں 30 ووٹوں سے منظور کرلی۔ مقامی کونسل کے ارکان نے قرار داد پر بحث کے دوران کہا کہ یورپی یونین کے حوالے سے قواعد و ضوابط بارے فیصلے مقامی کونسلوں میں کئے جانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ ہارون کی مقامی کونسل کے ارکان کی اکثریت کا تعلق برطانوی حکمران جماعت سے ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنی اتنخابی مہم کے دوران وعدہ کرچکے ہیں کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ایک عوامی ریفرنڈم کے ذریعے کروائیں گے جو رواں سال متوقع ہے ۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق شہریوں کی اکثریت برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حامی ہے۔