ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے شمالی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے۔ سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ، تبوک ، ارآرا اور حزم میں برف باری نے نظام زندگی منجمد کر دیا۔برف باری نے سڑکوں کو مکمل ڈھک دیا ، ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ، سعودی شہری دفاع نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ ریاض ، دمام ، مدینہ منورہ ، جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسم سرد ہو گیا ہے۔جب کہ ان علاقوں میں پاکستان سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے بچے پڑھتے ہیں جوکہ سکول میں چھٹیوں کی وجہ سے سکول نہیں جارہے ہیں ۔ان شہروں میں دمام ،جدہ میں زیادہ ترسکولوں میں طلباءاوراساتذہ کاتعلق بھی پاکستان سے ہے ۔