واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ امریکی فوج کئی عشروں تک افغانستان میں رہے گی۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاو¿س کے ترجمان کا کہنا تھا افغانستان سے اسٹریٹجک تعاون طویل مدت تک جاری رہے گاان سے پوچھا گیا کہ ایک امریکی جنرل نے انٹرویو میں فوج کئی عشروں تک افغانستان میں رکھنے کی بات کی ہے ¾جاش ارنیسٹ نے کہاکہ کابل میں موجود فوجی نہ صرف امریکی سفارتخانے کی حفاظت کریں گے بلکہ القاعدہ اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے کہاکہ اوباما انتظامیہ کی کوشش ہے کہ افغانستان سے امریکا پر ایک اور گیارہ ستمبر جیسا حملہ نہ ہو۔ایران کے متعلق وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے کہاکہ تہران سے ایٹمی معاہدے کا مقصد ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن بنایا ہے۔