اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

’افغانستان :امریکہ نے بری خبر سنا دی

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی کمانڈرز نے اوباما انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے ہزاروں فوجیوں کا افغانستان میں قیام کئی دہائیوں تک طویل ہوسکتا ہے۔امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں پینٹاگون کے سینیئر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کا مکمل طور پر انخلاء نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی مقامی فورسز کو فضائی، انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد کی ضرورت ہے، وہ اگلے چند سالوں میں حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوسکتیں اس لیے وہاں امریکی فوج کا طویل عرصے تک قیام ضروری ہے۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک کے کئی خارجہ پالیسیوں کے مشیر معاملے کو براک اوباما کے دورِ صدارت کے بعد ممکنہ حالات و واقعات کے حوالے سے بھی دیکھ رہے ہیں اور وہ بھی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے طویل قیام کے حامی ہیں۔امریکی فوجی کمانڈرز کی جانب سے انتباہ کے بعد اوباما انتظامیہ کے لیے یہ ناممکن ہوجائے گا کہ وہ افغانستان سے منصوبے کے تحت 2017 کے اوائل میں اپنے بیشتر فوجی واپس بلالے۔سینیئر فوجی حکام نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کے حالات کے حوالے سے ان کا انتباہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ افغان حکومت ابھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں دوبارہ سر اٹھا سکتی ہیں جو خطے کے ساتھ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء4 کے بعد طالبان نے دوبارہ قدم جمانے شروع کردیئے ہیں اور کئی اضلاع میں دوبارہ اپنا اثر و رسوخ قائم کرلیا ہے، جبکہ امریکی اور افغان فورسز کو اب طالبان کے ساتھ داعش کا بھی سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…