منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،یورپی ملک میںتارکین وطن کے اثاثے ضبط کرنے کا متنازعہ قانون منظور

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن(نیوزڈیسک)ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کے اثاثے ضبط کرنے کا متنازعہ قانون ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تنقید کے باوجود منظور کر لیا ہے۔ یہ قانون مہاجرین کے بارے میں منظور کیے گئے ایک مجموعی بل کا حصہ تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں دائیں بازو کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کو اس قانونی مسودے کی منظوری کے لیے دیگر جماعتوں کی حمایت درکار تھی۔ تاہم مہاجرین مخالف سیاسی جماعت ڈینش پیپلز پارٹی کے علاوہ حزب مخالف کی بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی اس بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔منظوری سے قبل اس قانونی مسودے پر تین مرتبہ نظر ثانی کی گئی تھی۔ اس بل کی حمایت میں پارلیمان کے 81 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں صرف 27 ووٹ ڈالے گئے۔ 70 پارلیمانی ارکان نے رائے شماری میں حس بل میں سب سے زیادہ توجہ تارکین وطن کے اثاثے ضبط کرنے کے مجوزہ لیکن متنازعہ قانون پر تھی۔ نئے قانون کے مطابق تارکین وطن کے پاس موجود دس ہزار کرونے سے زیادہ مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیاءحکومتی تحویل میں لے لی جائیں گی۔ ان اشیاءکو بیچ کر حاصل ہونے والی رقوم کو تارکین وطن کے ڈنمارک میں قیام پر اٹھنے والے اخراجات پورا کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔اس قانونی مسودے کی منظوری سے قبل پارلیمانی بحث کے دوران سماجی انضمام کی خاتون وزیر اِنگر سٹوئبرگ نے ایوان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اگر ہمیں یقین نہ ہوتا کہ یہ قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر رہا، تو حکومت اسے ایوان کے سامنے پیش ہی نہ کرتی۔ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکے راسموسن کا کہنا تھاکہ اب ہمیں اس قانون پر عمل درآمد کرنا ہو گا جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈنمارک تارکین وطن کے لیے پ±رکشش نہ رہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…