منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلمانوں پر بڑی پابندی،آن لائن سروے میں برطانوی شہریوں کے ردعمل نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد برطانیہ میں برقع پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک ا?ن لائن سروے میں 88 فیصد افراد نے ملک میں برقع پر پابندی لگانے کی حمایت کر دی ہے۔ ٹوری پارٹی کے رکن پارلیمنٹ فلپ ہولوبون کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ برطانیہ کے 95 فیصد شہری برقع پر پابندی لگانے کے حق میں ہیں لیکن پارلیمنٹ عوامی رائے کو کسی کھاتے میں نہیں لاتی ہے۔ واضع رہے کہ فلپ ہولوبون برقع پر پابندی لگانے کیلئے پارلیمنٹ میں دو دفعہ قرارداد پیش کر چکے ہیں تاہم انھیں اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی مسلم کونسل نے بھی مخصوص حالات میں مسلم خواتین کے برقع یا نقاب نہ اوڑھنے کی حمایت کی ہے تاہم برطانوی حکومت کا ماننا ہے کہ اس سخت قانون کی ملک میں ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ، فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈ کے بعد اب اٹلی بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہونے جا رہا ہے جہاں مسلمان خواتین کو برقع پہننے پر پابندی عائد ہے۔ اٹلی کے معروف علاقے لومبارڈی کے حکام نے ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس قانون پر عملدرا?مد 1 جنوری سے شروع ہو جائے گا۔ سوئٹزرلینڈ کے شمالی علاقے ٹائی سینو میں گزشتہ ماہ برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ خبریں ہیں کہ جرمنی کے علاقے باویریا میں بھی برقع پر پابندی لگانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…