منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایسا ملک جہاں دوسری شادی نہ کرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑتی ہے

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا میں عجیب و غریب اعلانات آئے روز سننے کو ملتے رہتے ہیں ایسی ہی ایک عجیب خبر اریڑیا حکومت کی طرف سے سننے کو ملی۔ تفصیلات کے مطابق اریٹیریا کی حکومت نے اپنے مرد شہریوں پر ایک ایسی ’سخت پابندی‘ کا نفاذ کردیا ہے کہ جس کے بارے میں جان کر دیگر ممالک کے مرد تمنا کرنے لگے ہیں کہ کاش وہ بھی اریٹیریا کے شہری ہوتے۔ ایک اخبار کے مطابق اریٹیریا کی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر مرد کم از کم دو شادیاں کرے۔ جو پہلے سے شادی شدہ ہیں وہ ایک اور شادی کریں، اور جو مرد اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا وہ بامشقت عمر قید کے لئے تیار ہوجائے۔کینیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اریٹیریا میں یہ حکم نامہ حکومت کے شعبہ مذہبی امور کی طرف سے عربی زبان میں جاری کیا گیا اور کینیا میں کچھ سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا گیا ہے۔ کینیا کے میڈیا میں شائع ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا ہے، ’’کثیر الزوجیت کے شرعی قانون اور ملک میں مردوں کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہوجانے کے پیش نظر، اریٹیرین شعبہ مذہبی امور نے مندرجہ ذیل فیصلہ کیا ہے: اول ، ہر مرد کم از کم دو خواتین سے شادی کرے، اور جو شخص اس سے انکار کرے گا اسے عمر قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔ دوئم، جو خاتون اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے سے روکے گی اسے بھی عمر قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔‘‘ کینیا کے اخبار ’دی سٹینڈرڈ‘ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والے ڈاکومنٹ کی اریٹیریا کی حکومت سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی، تاہم اس بارے میں مزید معلومات کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اریٹیریا اور ایتھوپیا کے درمیان مئی 1998ء سے جون 2000ء تک جاری رہنے والی جنگ میں دونوں اطراف کے تقریباً ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ فوجی ہلاک ہوئے۔ اس جنگ سے پہلے بھی اریٹیریا کی کل آبادی صرف 40لاکھ تھی، اور اس میں سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مردوں کے ہلاک ہونے کے بعد سے اس ملک کو مردوں کی آبادی میں تشویشناک کمی کے بحران کا سامنا رہا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…