اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

دلی پولیس نے بھارتی وزیر دفاع کا غبارہ پھاڑ دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت اپنے ازلی خوف کی وجہ سے مشہور تو کافی تھا مگر اب تو اس نے حد ہی کر دی ۔پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت اتنا خوفزدہ ہوگیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود سے آنے والی معمولی چیز بھی اسے خوفزدہ کردیتی ہے، پہلے کبوتر کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا گیا اور اب ان کی فضائی حدود میں آجانے والے غبارے نے بھارتی فوج کے ہوش اڑا دیئے اور بھارتی وزیر نے تو الزام عائد کردیا کہ یہ پاکستان کی شرارت ہے لیکن بھارتی نے یہ کہہ کر غبارے سے ہوا نکال دی کہ یہ غبارہ محکمہ موسمیات کا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ریڈار میں ایک چمکتی مشکوک چیز نے حکام کو پریشان کردیا جس پر فوری طور پر ہائی الرٹ کردیا گیا اور بھارتی ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اور طیارہ اس کی جانب روانہ کردیا گیا۔ کچھ دیر بعد ہی واضح ہوگیا کہ یہ تو ایک غبارہ تھا لیکن یہ جان کر بھی بھارتی میڈیا اپنی پاکستان اندھی دشمنی سے باز نہ آیا اور پاکستان پر الزامات لگانے شروع کردیے کہ یہ پاکستان نے بھیجا ہے تاکہ بھارت کے اینٹی میزائل سینسر کا جائزہ لے سکے۔ اسی دوران بھارتی طیارے نے غبارے کومار گرایا لیکن اس میں کوئی دھماکا خیز یا کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی بلکہ اس پر سالگرہ مبارک تحریر تھا۔
بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اس ’’جاسوس غبارے‘‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا جانب سے بھیجا گیا ہے اور اس پر پاکستان سے پوچھ گچھ کی جائے گی جب کہ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا لیکن بھارتی پولیس نے بھارتی وزیر دفاع کے غبارے سے یہ کہہ کر ہوا نکال دی کہ یہ غبارہ بھارتی محکمہ موسمیات کا تھا۔ بھارتی پولیس کے اس بیان کے بعد تو جیسے بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا اور چند ہی گھنٹوں میں ان کے الزامات دم توڑ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…