ماسکو(نیوز ڈیسک)روس نے ترکی میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ داعش روسی شہریوں کو اغواء کرنے کا مصنوبہ رکھتی ہے ،روس کی وفاقی سیاحتی ایجنسی نے بدھ کے روز انتباہ جاری کیا ہے کہ دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے ارکان روسی شہریوں کو ترکی میں اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس کے رہنماؤں کا منصوبہ ہے کہ ترکی میں موجود روسی شہریوں کو اغوا کیا جائے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اغوا شدہ لوگوں کو اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ علاقوں میں لے جا سکتے ہیں اور انہیں عوامی سطح پر ان لوگوں کو ہلاک کرنے یا پھر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔