منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کی سرحد پر ہزاروں فوجی جا پہنچے ،خطرے کی گھنٹی بج گئی، ایک اور ملک ترکی کے ساتھ جا کھڑا ہوا

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوکرین کے علاقے کرائمیا پر قبضہ، ترکی کے ساتھ جھگڑا اور شام میں فضائی کارروائی کرنے والے روس کے خلاف اب یورپی ملک پولینڈ نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے، اور روسی سرحد کے ساتھ ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’روس کے حالیہ متنازعہ اقدامات‘‘ کے بعد پولینڈ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کے متعلق متفکر ہے اور کسی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے اپنی شمال مشرقی سرحد پر مسلح دستے تعینات کررہا ہے۔ پولینڈ کے وزیردفاع انٹونی میسی ریوک کا کہنا ہے کہ 2016 کے اختتام تک شمال مشرقی سرحد پر تقریباً 40 ہزار فوجیوں کی تعیناتی مکمل ہوجائے گی۔پولینڈ یورپی اور امریکی عسکری اتحاد نیٹو کا اہم رکن ہے اور اسے روس کے خلاف فرنٹ لائن قرار دیا جاتا ہے۔ نیٹو کے اسلحہ سسٹم پہلے ہی روسی خطرے کے پیش نظر پولینڈ میں تعینات ہیں، جبکہ پولینڈ نے امریکا سے مزید 8پیٹریاٹ میزائل سسٹم منگوانے کے لئے بھی آرڈر دے دیا ہے۔پولینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے اپنے جوہری ہتھیاروں میں پانچ نئے نیوکلیئر رجمنٹ کے اضافے اور روایتی فوجی دستوں اور جنگی ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کے اعلانات کے پیش نظر ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…