لندن (نیوز ڈیسک) دہشت گرد گروپ داعش کی جانب سے اتوار کے روز جاری کی گئی ایک ویڈیو میں13نومبر کو فرانسیسی دارالحکومت میں130افراد کی ہلاکت سے کچھ قبل پیرس حملوں میں ملوث9حملہ ا?وروں کو عراق اور شام میں دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گارڈین کے مطابق ویڈیو میں آئی ایس آئی ایس نے برطانیہ پر حملے کی دھمکی بھی دی جبکہ لندن کی اہم سائٹس کی فوٹیج بشمول وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ہاﺅس آف کامن کے سپیکر جان برکو کے چہرے بھی دکھائے گئے۔ 17منٹ طویل کلب میں توجہ کا مرکز پیرس کے مبینہ حملہ آور تھے۔ ویڈیو میں9قاتلوں بشمول بلال ہدفی، سامی ایمی مور اور گروہ کے مشتبہ رہنما عبدالحامد اباﺅد کو ان کے نامس ڈی گوئیر سے شناخت کیا گیا اور سر قلم کرتے ہوئے اور ٹارگٹ پریکٹس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ مناظر بالکل ایسے ہی ہیں جیسے داعش کی سابقہ پروپیگنڈہ فوٹیج میں دکھائے گئے تھے۔ اگر ویڈیو میں دکھائے گئے افراد کی شناخت کی تصدیق ہوگئی تو یہ اس امر کا اشارہ ہوگا کہ9افراد نہ صرف داعش کے زیر اثر ہیں، بلکہ شام اور عراق میں مضبوط گڑھ میں گروپ سے رابطے میں تھے۔ ویڈیو جاری کرنے کا مقصد یہ ظاہر کرنا نظر آتا ہے کہ حملہ آور جن میں سے بعض کے پاس فرانسیسی اور بلجیم کے پاسپورٹس تھے۔ انہوں نے تباہی مچائی اور تربیت داعش کے زیر کنٹرول علاقہ میں حاصل کی۔