منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرانسیسی صدربھارت میں بال بال بچ گئے

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی پریڈ کے دوران ایک جنگی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں ایک دو نہیں پورے 5 بم برسادیئے تاہم خوشقسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں فوجی پریڈ کا اہتمام ہوا،اس تقریب میں فرانس کے صدراولاندمہمان خصوصی تھے ۔ایسی ہی ایک پریڈ ریاست راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ضلع بارمر کے علاقے گگ±ڑی میں بھی ہوئی، اس پریڈ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔پریڈ کے دوران بھارت کی مسلح افواج کی جانب سے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اچانک پورا علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ فضائی کرتب بازی کے دوران ایک جنگی جہاز میں موجود 5 بم گر گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ائیرفورس نے بم گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دلی میں ہوئی جب کہ فرانسیسی صدرفرانسس اولاند تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں پریڈ کے دوران فرانسیسی فوجی دستوں نے پہلی بار تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…