نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت یوم جمہوریہ کے موقع پر ’’دھماکوں‘‘ سے گونج اٹھا ، بھارتی جنگی طیارے نے اپنی ہی سرزمین پر 5بم داغ دیئے ،سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران جنگی طیارے اپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران ایک جنگی طیارہ جو تقریب کی فضائی نگرانی پر مامور تھا ، نے غلطی سے پانچ بم گرا دیئے جو علاقے گوڈ میں کھلے میدان میں جاگرے تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی آوازیں تقریباً10کلومیٹر دور تک سنی گئیں اوردھماکوں کی آوازیں سنتے ہی سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ جائے وقوعہ کی جانب گئے ۔اس موقع پر ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
بھارت یوم جمہوریہ کے موقع پر ’’دھماکوں‘‘ سے گونج اٹھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ
-
سکولوں میں چھٹیاں اہم خبر آگئی
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا















































