کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کے جنوبی صوبے میں پولیس اسٹیشن کے اندر ایک اہلکار فائرنگ کر کے اپنے 10 ساتھیوں کو قتل کرنے کے فرار ہوگیا جب کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے رزگان کے ضلع چنارٹو کے ایک پولیس اسٹیشن میں اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 10 ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد اسلحہ لے کر فرار ہوگیا۔ صوبے رزگان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار طالبان سے متاثر تھا جس نے اپنے ساتھیوں کو نشہ آور چیز کھلائی اور بیہوش ہونے کے بعد فائرنگ کر کے 10 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کا اسلحہ لے کر فرار ہوگیا۔دوسری جانب ڈپٹی پولیس چیف رحیم اللہ خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔افغان سیکیورٹی فورسز پر رواں ہفتے کے دوران اندر سے کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی۔