بغداد(نیوزڈیسک) عراق وزارت خارجہ نے سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سعودی سفیر تمبر العبہان کو طلب کرلیا ہے۔ سعودی سفیر نے بیان دیا تھا کہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند ’’ہاشد شابی‘‘ گروپ موجود ہے اسے داعش کے خلاف لڑائی بند کردینی چاہیے اور داعش کے خلاف صرف عراقی فوج لڑے اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی کم ہوگی عراقی وزارت خارجہ نے اس بیان کو اندرونی معاملات مین مداخلت مداخلت اور پروٹوکول کی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ سیاستدانوں نے غم و غصہ کا ا ظہار کرتے مطالبہ کیا سعودی سفیر کو ملک سے نکال دینا چاہئے