ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

داعش نے ملائشیا کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالمپور (نیوز ڈیسک ) ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش اب واقعی ملائشیا کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بات مبینہ طور پر داعش کے ریجنل ونگ کی جانب سے ریلیز کی جانے ویڈیو کے چند گھنٹوں بعد کہی، جس میں شدت پسند تنظیم نے حامیوں کی گرفتاری پر داعش کو حملوں کی دھمکی دی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نجیب رزاق نے دہشت گردی کے حوالے سے کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ ملائشیا میں ویسے تو دہشت گردی کا بہت کم خطرہ ہے، لیکن اس کے باوجود ہم داعش کی اس دھمکی کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ ایسا چیلنج ہے جس سے دنیا بھر کو خطرہ ہے۔ ملائشیا پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ڈائریکٹر ایوب خان مائیدن پِچے کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں شدت پسند زیادہ منظم ہوگئے ہیں۔ تاہم اس ویڈیو کے مندرجات کی آزادنہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملائشیا کی پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 7 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے گولیاں، جہادی لٹریچر، داعش کے جھنڈے اور پروپیگنڈے کی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی تھیں۔ قبل ازیں ملائشیا کے دارالحکومت کوالمپور میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…