ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

تائیوان میں سردی سے 50 افراد ہلاک، 60 ہزار سیاح پھنس گئے

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائی پے(نیوز ڈیسک)مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں 50 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے کے باعث 60 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔تائیوان میں میڈیا کے مطابق ہفتے کے اختتام پر سردی میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ اموات واقع ہوئی ہیں۔تائیوان اور جنوبی کوریا کے علاوہ ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد تھے۔تائیوان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو غیر معمولی طور پر کم درجہ حرارت ہے۔تائیوان کے حکام نے لوگوں کو اور خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جتنا ممکن ہو سکے مکانوں ہی میں رہیں اور اپنے آپ کو گرم رکھیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے جیجو جزیرے کا ہوائی اڈہ بند ہونے کے باعث 500 اندرون ملک اور بیرون ملک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔جیجو جزیرہ اپنے گرم موسم کے حوالے سے مشہور ہے لیکن وہاں پر درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جیجو کا ہوائی اڈہ پیر کی رات کو کھولے جانے کے امکانات ہیں۔ہزاروں سیاح جیجو جزیرے پر پھنس گئے ہیں اور حکام ان کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے میں مصروف ہیں۔ہانگ کانگ میں درجہ حرارت تین ڈگری رہا جو پچھلے 60 سالوں میں کم ترین درجہ حرارت ہے۔چاپان کے وسیع علاقوں میں برفانی طوفان آئے ہیں اور 600 اندرون ملک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…