پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں دہشتگردوں,علیحدگی پسندوں کوعبرتناک سزائیں دینےکافیصلہ

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی عدالتوں نے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔چین میں قومی سطح کے ایک اہم اجلاس کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی، قومی سیاست، اقتصادی تحفظ اور معاشرتی استحکام کے لیے خطرہ بننے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عدالتیں دہشت گردی کے خلاف فعال کرداراداکریںگی۔بیان میں کہا گیاکہ قتل، اغوا، خواتین اوربچوں کے حقوق کوپامال کرنے والے جرائم پر بھی سخت سزادی جائے گی تا کہ عوام میں تحفظ کا احساس مزید پختہ ہو سکے۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ دہشت گردی کے خلاف نئے قوانین کی روشنی میں کرپٹ اوربد عنوان عناصر کے ساتھ آہنی انداز میں نمٹا جائے گا اور سخت سزائیں دی جائیں گی۔ عدالتی نظام کو بہتربنایاجائے گا۔ تاہم بیان میںکہاگیاہے کہ مشتبہ افرادکے حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…