پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پاک ،بھارت وزرائے اعظم کےرابطے اتفاق نہیں تھے، جان کیری

datetime 24  جنوری‬‮  2016 |

ڈیووس(نیوز ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان رابطے محض اتفاق نہیں تھے،جبکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاربنانے سے روکا گیاورنہ وہ دوماہ میں ایٹمی ہتھیارحاصل کرسکتاتھا۔عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہو ئے امریکی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ ہم پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان رابطے محض اتفاق نہیں تھے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ملکر ہم نے ایران کوایٹمی ہتھیاربنانے سے روک دیاہے ورنہ وہ چند ماہ میں اتنایورینیم حاصل کرسکتاتھا جس سے دس سے بارہ ایٹم بم بنائے جاسکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارے کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کو روک سکتا اس لئے ہم نے پابندیوں کاراستہ اختیار کیا مگربعد میں عالمی برادری کے ذریعے رابطوں سے اس کی راہ ہموار کی گئی۔انہوں نے کہاکہ دو سال قبل جب باقاعدہ بات چیت شروع ہوئی توایران چند سالوں میں19ہزارسے زائدسنٹری فیوج تیارکرچکاتھا اورچندماہ میں وہ بھاری پانی کاری ایکٹربنالیتا جس سے وہ ہتھیاربنانے کے قابل پلوٹونیم بھی حاصل کرسکتا ماہرین نے ہمیں بتایا کہ ایران دو ماہ میں ایٹمی ہتھیاربناسکتا ہے لیکن آج ہم نے ایران کو اس راستے پرچلنے سے روک دیا ہے اس کاپلوٹونیم حاصل کرنے کاراستہ بند ہوچکا ہے یورینیم کے ذخائرمیں بھی بڑے پیمانے پرکمی کی گئی ہے اور اس کی افزودگی کی صلاحیت بھی کم ہوگئی ہے اب اسے ایٹم بم بنانے کیلئے ایک سے دس سال کاعرصہ درکارہوگا آئی اے ای اے کے 130انسپکٹر24گھنٹے اس پرنظررکھیں گے۔ آئی اے ای اے شفاف اورقابل تصدیق اقدامات کرچکاہے ایرانی ماہرین نے خوداپنی اس صلاحیت کو تقریباً دفن کردیاہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…