منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشتگرد نے اپنی ہی موت کی فلم بنا ڈالی

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (نیوز ڈیسک) عراق اور شام میں برسر پیکار تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند نے اپنے جسم سے ایک کیمرہ باندھ رکھا تھا جس سے وہ لڑائی کے دوران پیش آنے والے واقعات کی عکس بندی کر رہا تھا۔ اس فوٹیج میں اس شدت پسند کو بلڈنگ سے پھلانگتے، بم پھینکتے اور گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔داعش کے اس شدت پسند کے ساتھ دیگر ساتھی بھی ہیں جو گولیاں اور بم برسا رہے ہیں۔ فوٹیج کے آخری لمحات میں یہ دہشتگرد ایک گھر میں گھستا ہے اور وہاں اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ شدت پسند کی جانب سے گھر کے مختلف کمروں میں فائرنگ کی جاتی ہے لیکن فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ وہاں بظاہر کوئی موجود نہیں ہے۔ یہ شدت پسند جیسے ہی اس عمارت سے باہر نکلتا ہے تو اس کا ساتھی درخت کی آڑ لئے چھت پر موجود کسی شخص پر فائرنگ کرتا نظر آتا ہے۔ دوسرے شدت پسند کی جانب سے چھت پر ہینڈ گرینیڈ بھی پھینکا جاتا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فلم بندی کرتا ہوا شدت پسند بھی چھپنے کی کوشش کرتا ہے لیکن چند لمحوں بعد وہ جیسے ہی سر اٹھاتا ہے تو چھت پر موجود شخص کی گولی کا نشانہ بن جاتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…