اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

صومالیہ میں ہوٹل پر الشباب کا حملہ،20ہلاک

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موغادیشو(نیوز ڈیسک) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک اور ہوٹل پر شدت پسند تنظیم ’الشباب‘ کے حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی نے پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ الشباب کے شدت پسندوں نے ساحلی ہوٹل پر حملے کرکے اس پر قبضہ کرلیا تاھ، تاہم گھنٹوں کے آپریشن کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ان سے ہوٹل کا قبضہ چھڑا لیا۔
پولیس افسر کیپٹن محمد حسین کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی حکام نے علی الصبح دہشت گردوں کا قبضہ چھڑا کر اس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہلاکتوں میں حملہ آور شامل ہیں یا نہیں۔قبل ازیں الشباب کے شدت پسندوں نے ہوٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔خصوصی فورسز کے موقع پر پہنچنے کے بعد شدت پسندوں کا ان سے مقابلہ ہوا جس دوران ان کی جانب سے کئی دھماکے بھی کیے گئے۔محمد حسین نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں آپریشن کے دوران ہوٹل میں پھنسے متعدد لوگوں کو ریسکیو کرلیا، حملے کے وقت ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہورہی تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے نعرے لگائے اور عام گاہکوں کی طرح ہوٹل میں داخل ہوئے، ہوٹل میں گھسنے سے قبل انہوں ساحل کے قریب موجود لوگوں پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی۔
حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم ’الشباب‘ نے اپنے آن لائن ریڈیو کے ذریعے قبول کی۔واضح رہے کہ الشباب نے گزشتہ ہفتے صومالیہ کے جنوب مغرب میں کینیا کے ایک فوجی بیس پر بھی حملہ کیا تھا۔الشباب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس نے تقریباً 100 فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کے ہتھیار اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔کینیا کے حکام نے پیس میکرز پر حملے کی تصدیق کی تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا۔خیال رہے کہ پچھلے چند عرصے میں براعظم افریقا میں ہوٹلوں پر شدت پسند تنظیموں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔تقریباً ایک ہفتے قبل مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں مغربی شہریوں اور اقوام متحدہ کے عملے کے زیرِ استعمال ہوٹل پر القاعدہ کے حملے میں 28 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ سال نومبر میں مالی کے دارالحکومت باماکو کے ریڈیسن بلو ہوٹل پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 غیر ملکیوں اور حملہ آوروں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔حملے کی ذمہ داری افریقہ میں القاعدہ کے ماتحت کارروائیوں میں ملوث تنظیم ‘المرابطون نے قبول کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…