پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

روسی سفارتخانے کے نزدیک خودکش حملے،فائرنگ،متعددہلاک و زخمی

datetime 21  جنوری‬‮  2016 |

کابل(نیوزڈیسک)افغانستا ن کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے نزدیک خودکش حملے میں 7افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فریاب میں جھڑپ کے دوران14جنگجو مارے گئے۔حکام کاکہنا ہےکہ دہشتگردوںکا نشانہ نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں کی وین تھی، حملہ ا?ور نے بارودی مواد سے بھر ی گاڑی ملازمین کی وین سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 25افراد زخمی بھی ہوئے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر افراد کا اتعلق نشریاتی ادارے سے ہے۔ افغان کمپنی کے عہدیداران نےبتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام 7 افراد کمپنی کے ملازم تھے۔دوسری جانب صوبہ فریاب کے شمال مغربی علاقے میں لڑائی میں 12افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ ہلا ک شدگان میں طالبان بھی شامل ہیں۔ افغان سیکورٹی حکام کے مطابق جنگجوﺅں اور فورسز میں 7گھنٹے تک لڑائی جاری رہی ہے، جبکہ طالبان کی جانب سے راکٹ حملے میں فوجی زخمی ہوئے جبکہ ایک ٹرک اور کرین بھی تباہ ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…