تہران(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر ہونےوالے حملے کی مذمت کر دی،کہا کہ سعودی سفارت خانے پر حملہ انتہا ئی غلط تھا۔ایک ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے سے ایران اور اسلام کو بھی نقصان پہنچا۔بیان میں انہوں نے ایران کے انقلابی گارڈز کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے سمندری خلاف ورزی پر امریکی بحری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔توقع کی جارہی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے سعودی سفارتخانے پر حملے کی واضح مذمت کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے تازہ ترین بیان کے پس منظر میں پاکستانی قیادت کے سعودی عرب اورایران کے دورے کو بھی دیکھا جارہا ہے امید کی جارہی ہے کہ آئند ہ چند روز میں سعودی عرب اور ایران کے باضابطہ مذاکرات کے مقام اور تاریخ کا اعلان بھی کردیاجائے گا۔