بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ قراردیدیا

datetime 20  جنوری‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہریلی زبان اور اشتعال انگیز خیالات پر یوں تو ہر طرف سے سخت تنقید کی گئی لیکن برطانوی پارلیمنٹ نےبھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی کی قرارداد پر ہونے والی بحث میں ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ کو زہریلا، احمق اور مسخرہ شخص قرار دے دیا۔برطانیہ میں ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک درخواست پر دستخط کیے اور مطالبہ کیا کہ ان پر برطانیہ میں آنے پر پابندی عائد کردی جائے جس پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کا آغاز ہوگیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بحث کے آغاز میں ہی ارکان پارلیمنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی اورکچھ ارکان نے تو انہیں احمق، زہریلا اور مسخرہ شخص قرار دیتے ہوئے برطانیہ میں ان کے داخلے پر فوری پابندی کے مطالبے کی حمایت کی۔ سب سے دلچسپ تنقید لیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر جیک ڈرومے نے کی جس میں ان کا کہنا تھاکہ ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کو برطانیہ کے ساحل سے 1000 میل دور رکھا جائے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے گیون روبنسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اگرچہ ایک کامیاب بزنس مین ہیں لیکن ساتھ ہی وہ ایک مسخرہ شخص ہے اور وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انتہائی خطرناک انداز میں انتہائی حساس معاملات کو چھیڑ رہے ہیں۔ حکمران جماعت کی رکن وکٹوریہ ایٹکنز کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر ٹرمپ کا تبصرہ غلط ہے اور وہ صدر بن گئے تو ایک پاگل صدر ہوں گے اور اگر وہ ان کے حلقے میں آجائیں تو لوگ انہیں مسخرہ کہیں گے جبکہ ان کے ایک اور رکن پارلیمنٹ تولیپ صدیق کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک زہریلا شخص ہے اور وہ اپنے الفاظ سے کمزور کیمونیٹیز کے درمیان تناو¿ کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں۔مسلمانوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لاکھوں لوگوں کی اپیل پر پارلیمنٹ میں بحث کے اختتام پر ووٹنگ نہیں کی جاتی اور ارکان پارلیمنٹ کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ مطلوبہ شخصیت پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اس لیے ان کے الفاظ پر کسی قسم کے ہتک عزت کا دعوی دائر نہیں کیا جا سکتا۔برطانوی پارلیمنٹ کی اس شدید تنقید کاجواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرنیشنل گلف لنکس کے ایگزیکٹو نائب صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ کی تنقید مضحکہ خیز اور فضول ہے اور اس سے برطانوی پارلیمنٹ ایک خطرناک مثال قائم کرتے ہوئے دنیا کوخوفناک پیغام دے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…