دبئی (نیو زڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو مردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جنھوں نے فوجی یونیفارم میں ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ۔حکومت کا کہنا ہے کہ ان دو افراد نے یونیفارم میں رقص کرنے کے دوران کچھ ایسی حرکات کی ہیں جس سے ’یونیفارم کی حرمت اور فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچی ۔حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ’یہ ویڈیو ملٹری سروس کی بے عزتی ہے۔‘یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات بھی اس اتحاد کا حصہ ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ غیر ذمہ دار افراد نے غیر مہذب حرکات کی ہیں جس سے مقامی افراد کے دلوں میں جو فوج کے لیے عزت ہے اس کو ٹھیس پہنچی ۔