جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا کی 4 ریاستوں میں بم کی اطلاع پر درجنوں اسکول بند

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا کی 4ریاستوں میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر درجنوں اسکول بند کر دیے گئے۔ میساچوسٹس کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔امریکی پولیس کے مطابق ریاست نیو جرسی ، میساچوسٹس ، ڈیلاویئر اور آئیووا میں متعدد اسکولوں کو بم کی دھمکی ملی۔ جس کے بعد اسکول کو خالی کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نیو جرسی میں 26اسکولوں کو فون پر بم کی دھمکی ملی جبکہ ایک اسکول کو فائرنگ کی دھمکی بھی دی گئی۔ میساچوسٹس میں ممکنہ بم حملوں اور فائرنگ کے خطرے کے پیش نظر ایک اسکول کو بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھمکی آمیز کالز کمپیوٹر فون نمبرز سے آئی تھی جنہیں ٹریس کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب مشرقی بوسٹن کے میرویک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد بلیو لائن سروس بند کردی گئی ہے۔میساچوسٹس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…