لندن(نیوزڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے انگریزی زبان کے لازمی ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں مسلم تارکین وطن ماو¿ں کی برطانیہ سے بے دخلی کی تصدیق کر دی۔کیمرون نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ڈھائی سال سے برطانیہ میں مقیم تمام تارکین وطن خواتین کیلئے ٹیسٹ ضروری ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میں ناکامی پر تارکین وطن سے برطانیہ میں رہائش کا حق واپس لے کر انہیں آبائی ملک بھیجا جا سکے گا۔اگر آپ اپنی انگریزی زبان بہتر نہیں بناتے تو آپ کے یہاں رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہو گی۔ یہ مشکل فیصلہ ہے لیکن یہاں آنے والے لوگوں پر کچھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔پالیسی کے تحت اگر برطانیہ میں رہائش پذیر شخص کا برطانیہ میں بچہ پیدا ہوا تو اسے خود بخود برطانوی شہریت مل جائےگی لیکن اس کی ماں کی برطانیہ میں رہائش ٹیسٹ سے مشروط رہے گی۔