لندن (نیوزڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جس کوسوات میں چند سال پہلے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھاجس کے بعد ملالہ اوراس کے خاندان کوبرطانیہ میں علاج کے لئے بجھوادیاگیاتھاجہاں پران کاعلاج کیاگیاجس کے بعد ان کومختلف ممالک نے کئی قسم کے اعزازات سے نوازاگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اب ملالہ یوسف زئی کوبرطانیہ نے اپنی شہریت بھی دے دی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس بات کاحلف اٹھالیاہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کی وفاداررہیں گی اورملالہ یوسف زئی بھی اب دہری شہریت رکھنے والی پاکستانی شہری بن گئی ہیں ۔