واشنگٹن /کیف(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ہزاروں گھروں کے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث نظام زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گیا ۔ شدید طوفان سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں ،سڑ کوں پر درخت گرنے سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا رہا۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کاروایاں شروع کر دی گی ہیں۔ادھریوکرین میں برف باری اورشدید سردی کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔برف باری اورشدید سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے ، شدید سردی سے نظام زندگی بری طری متاثرہو رہا ہے۔ ساحلی شہر اوڈیسا میں شدید برف باری اور سردی کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ خراب موسم کے باعث درجنوں پراوزیں منسوخ کردی گئیں سکول بند کردیئے گئے ہیں ۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔