اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

یورپ اور لاطینی امریکا میں شدید سردی ،2افراد ہلاک ،نظام زندگی متاثر

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوڈیسا(نیوز ڈیسک)یورپ اور لاطینی امریکا ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،بعض ممالک میں درجہ حرارت منفی 7 تک گرچکا ہے ، شدید سردی نے کئی افراد کی جان بھی لی جبکہ نظام زندگی بری طری متاثر ہے۔یوکرین کا ساحلی شہر اوڈیسا ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے ، درجہ حرات منفی 7 ڈگری سے گرچکا ہے ، سردی کے باعث 2 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ خراب موسم کے باعث درجنوں پراوزیں منسوخ کردی گئیں ،اہم شاہراہیں بند ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔رومانیا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفباری سے سڑکیں بند ہیں، بعض علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، ریسکیو اہلکار مشینری کی مددسے برف ہٹا نے میں مصروف ہیں۔ادھر لاطینی امریکا کی ملک بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں تیز ڑالہ باری نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ، ڑالہ باری کے باعث سڑکوں پر19 انچ برف جم گئی۔شمالی ترکی میں شدید برف باری نے معمولات زندگی منجمد کردیے ہیں ،مختلف شہروں سے سیکڑوں پروازیں منسوخ اور اسکول بند کردیے گئے ہیں ، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…