نئی دہلی(نیوز ڈیسک) سینئر امریکی عہدیدار نے بھارتی ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔نئی دہلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی سویلین سیکیورٹی کی انڈر سیکریٹری سارہ سیویل نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بنا کسی تفریق اور رعایت کے کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکا، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا، بھارت کو بھی ممبئی حملوں کے حوالے سے انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے.امریکی عہدیدار نے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر امریکا کو بھی صدمہ پہنچا ہے اور اس کے باعث امریکا اور بھارت دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں۔سارہ سیویل نے جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پاکستان اپنی سر زمین پر موجوددہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے‘ امریکہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































