منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

شاہ سلمان کے عزم نو اور تعمیرو ترقی کا ایک سال!

datetime 14  جنوری‬‮  2016 |

سعودی عرب (نیوز ڈیسک)ایک سال کا عرصہ کسی بھی حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا معیار جانچنے کے لیے کافی نہیں مگر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ایک سالہ حکمرانی حیرت انگیز اور تاریخی کامیابیوں، تعمیرو ترقی، ملکی استحکام اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت سے عبارت ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیش روو¿ں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک عام شہری کی فلاح وبہبود کے منصوبوں سے لے کر عالم اسلام کی کی بھلائی کے اقدمات تک، خارجہ، داخلہ اور دفاع سے متعق پالیسیوں سے لے کر پڑوسی ملکوں کی سلامتی،سالمیت ،ان کی خود مختاری میں متعاونت تک اور ملک و ملت کے دشمنوں کو قرار واقعی سزا دینے تک ہرقدم پرانہوں نے بہادری اور جرات مندی کی بے مثال خدمات انجام دیں۔شاہ سلمان نے زمام کار ہاتھ میں لی تو سعودی عرب کا پڑوسی ملک یمن باغیوں کے نرغے میں تھا۔ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے شاہ سلمان نے ”فیصلہ کن طوفان“ آپریشن کا عزم بالجزم کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے عالم اسلام کو متحد کرنےاور اسلامی برادری کی توانائیوں کو مجتمع کرنے کا سہرا بھی شاہ سلمان ہی کے سرجاتا ہے۔ معاشی اعتبار سے مضبوط دنیا کے 20 ممالک کے گروپ ”G20“ میں سعودی عرب کا موثر کردار شاہ سلمان ہی کے پہلے ایک سالہ دور حکومت میں دیکھا گیا۔ایران کی جانب سے عرب دنیا کے خلاف اشتعال انگیزی کا مظاہرہ ہوا۔ تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے کو نذرآتش کرنے کے اشتعال انگیز اقدام کے رد عمل میں ایران سے سفارتی مقاطعہ کرنے میں بھی سعودی عرب نے پہل کی۔ سعودی عرب کو ایک مضبوط اقتصادی، سیاسی اور عسکری قوت بنانے کا بھی کریڈٹ بھی شاہ سلمان ہی کودیا جائے گا۔اہم داخلی کامیابیاںشاہ سلمان کی بیعت کے ایک سال مکمل ہونے پر ان کی اندرون ملک کامیابیوں کا تذکرہ کافی تفصیل طلب ہے مگراختصار کے ساتھ بعض اہم اقدامات پیش کیے جا رہےہیں۔ شاہ سلمان نے اپنے پہلے کامیاب ترین دور حکومت میں مملکت کا نیا بجٹ پیش کیا۔ یہ بجٹ ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بڑے بڑے مضبوط معاشی ٹائیکون بھی ریت کے محلات کی طرح کھسک رہے ہیں، مگر سعودی عرب کے بجٹ میں پورے اعتماد کے ساتھ ایسے اقدامات کیے گئے جس میں یہ ثابت کیا گیا کہ تیل ہی مملکت کی آمدن کا واحد ذریعہ نہیں۔جامعہ الامام محمد بن سعودی الاسلامیہ کے زیراہتمام منعقدہ دوسری عالمی کانفرنس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یونیورسٹی کی مرکزی عمارت میں توسیع کےساتھ ساتھ ملک بھر میں اس کے شاخوں کے قیام کی منظوری دی جس کے لیے تین ارب 235 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی۔ریاض میں قائم کردہ سائنس اور ٹینیکل سروسز کے شعبوں میں تعلیم دینے والی الیکٹریکل یونیورسٹی کے لیے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور یونیورسٹی کی توسیع کے لیے آٹھ ارب 590 ملین ریال کا بجٹ منظور یا۔شاہ سلمان نے جرمنی کی فرانکفرٹ یونیورسٹی کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف عریبک واسلامی ہسٹری کے زیراہتمام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کا افتتاح کیا۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کی ایک سالہ خدمات میں ”شاہ سلمان ریلیف سینٹر“ کا قیام بھی شامل ہے۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے دکھی انسانوں کی خدمت کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے نام سے قائم کردہ امدادی ادارے کو ایک ارب ریال کی رقم فراہم کرتے ہوئے مملکت کی جانب سے دست تعاون کا آغاز کیا۔شاہ سلمان کی اندرون ملک ایک سالہ خدمات میں کئی طبی اورتعلیمی اداروں کا قیام بالخصوص وزار برائے نیشنل سیکیورٹی کےزیراہتمام طبی ادارےکا افتتاح،شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال اور شاہ عبداللہ میڈیکل ریسرچ سینٹر کا قیام بھی شامل ہے۔
حرمین شریفین کی توسیع
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایک سالہ خدمات میں حرمین شریفین کی توسیع سے متعلق خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بیت اللہ میں کے اندر دو رکعت سنت ادا کرنے کے بعد خانہ کعبہ المشرفہ کو غسل دیا۔ اس کے بعد انہوں نے توسیع مطاف کے تیسرے مرحلے کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ہونے والے کام کی تفصیلی بریفنگ لی اور مکمل ہونے والے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ماہ رمضان المبارک میں خادم الحرمین الشریفین نے مکہ مکرمہ میں معذور بچوں کی بہود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے فلاحی سرمایہ کاری کے پروگرام”خیر مکہ“ کا افتتاح کیا۔ مدینہ منورہ میں دورے کے دوران انہیں مسج نبوی کی توسیع کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مسجد قباءکی توسیع اور ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں سے متعلق بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔شاہ سلمان کی عوامی بہبود کی خدمات میں مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کا قیام بھی شامل ہے۔ اس ہوائی اڈے کی تکمیل کے پہلے مرحلے میں کے بعد سالانہ 80 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔ دوسرے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد 18 ملین اور تیسرے اور آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد 80 ملین افراد اس ہوائی اڈے سے اندنرون اور بیرون ملک سفر کرسکیں گے۔مسجد حرام کی توسیع کے سلسلے میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پانچ توسیعی منصوبوں کی منظوری دی۔ ان پانچ منصوبوں میں مسجد حرام کے صحن کی توسیع، زمین دوز راستوں کا قیام، بلڈنگ سروسز، پہلے گول روڈ، مسجد حرام کی تین منزلہ عمارت کا قیام شامل ہے۔ مسجد حرام کی توسیع کی بعد اس کی چھت 3 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر وسیع ہوگی جس کی بدولت تین لاکھ اضافی نمازی نماز ادا کرسکیں گے۔توسیع حرم کے پروجیکٹ میں سینٹرل سروسز آڈیٹوریم، بجلی پیدا کرنےکے لیے نئے جنریٹرز کا قیام، ریزرو پاور جنریٹر، پانی ٹھنڈا کرنے کا منصوبہ، حرم مکی میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے سمیت کئی دوسرے اقدامات شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…